ٹی آر ایس امیدوارہ سناریتی ریڈی کا دورہ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد : شہر کے موسیٰ رام باغ ڈیویژن کی ٹی آر ایس کے امیدوار سناریتی ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران انتخابی مہم زور و شور پر ہے اور موسیٰ رام باغ حلقہ کو ایک مثالی حلقہ بنانے کیلئے سناریتی ریڈی پھر ایک مرتبہ تیار ہیں ۔ عوام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی نمایاں کارکردگی کے نتیجہ میں ریاست کی عوام بالخصوص اقلیتی طبقہ ٹی آر ایس کے حق میں ہیں کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کئی فلاحی اسکیمات متعارف کئے گئے ہیں ۔ سناریتی ریڈی نے کہا کہ اس بار بھی بلدی انتخابات میں ’’کار‘‘ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔