کیلیفورنیا : گینگسٹر ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار جو مشہور پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کے پس پردہ مبینہ سرغنہ ہے ، اسے کیلیفورنیا میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر پنجاب بھگونت سنگھ مان نے جمعہ کو اس بات کی توثیق کی ۔ لارنس بشنوئی گینگ کا ممبر برار کینیڈا سے امریکہ کو منتقل ہوگیا تھا ، جہاں وہ 2017 ء سے مقیم تھا ۔ اس نے /29 مئی کو پیش آئے موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری اپنی ٹولی کی طرف سے قبول کی تھی۔گجرات میں میڈیا سے بات چیت میں چیف منسٹر بھگونت نے کہا کہ وہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار امریکہ میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ وہ کئی غیرسماجی سرگرمیوںمیں ملوث ہے اور اس کیلئے فنڈس اکٹھا کرتا تھا ۔