بریلی: اترپردیش کے مویشی پروری و فروغ ڈیری کے وزیر دھرم پال سنگھ کے بریلی واقع انتخابی حلقے آنولا میں لمپی وائرس کاقہر بڑھتا جارہا ہے ۔ محکمہ ویٹرنری کے ذرائع نے منگل کو مانا کہ اب تک سینکروں کی تعداد میں مویشی لمپی وائرس کی زد میں آکر جان گنوا چکے ہیں۔ آنولہ کے مجھگواں ویٹرنری میں لمپی وائرس ے متاثر واسطاََ 50تا 60مویسی روزانہ لائے جارہے ہیں۔ مویشی پالنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری نہ ہونے سے یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق آنولہ علاقے میں یومیہ درجنوں مویشی لمپی وائر سے مررہے ہیں۔ بریلی کے چیف ویٹرنری ڈاکٹر للت ورما نے آج بتایا کہ علاقے کے 100نمونے انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ عزت نگر بھیجے گئے تھے ۔ اس میں 40نمونے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ علاقے میں ٹیکہ کاری و علاج کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے قبل کیا کہ ضلع میں لمپی وائرس سے شرح اموات تشویش کی حد تک پہنچ گئی ہے ۔