مکس مارشل آرٹس : پاکستان نے انڈیا کو شکست دی

   


سنگاپور: پاکستان کے احمد مجتبیٰ نے ہندوستان کو مکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شکست دے دی۔ سنگاپور میں منعقدہ مقابلے میں احمد نے انڈیا کے راہول راجو کو ناک آؤٹ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ون چمپئن شپ کی جانب سے مقابلے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں احمد کی جانب سے ہندوستانی حریف کو ناک آؤٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ احمد نے جیت کے بعد اپنے پیغام میں کہا، ’’پہلے مرحلے میں ہی راہول کو ناک آؤٹ کردیا ہے، میں نے سب سے وعدہ کیا تھا کہ یہ فائٹ ضرور جیتوں گا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ حکومت اور مداحوں کی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے‘‘۔