ممبئی۔ مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے حکومت نے اسکولوں اور عبادت گاہوں کے ساتھ آج یہاں سینما گھر اور تھیٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس پر22 اکتوبرسے عمل درآمد ہوگا۔ ریاست میں سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ ٹھاکرے حکومت نے کورونا قوانین کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔جوکہ گزشتہ 18مہینے سے بند ہیں۔