ممبئی۔ مہارشٹرا کانگریس کے سربراہ نانا پٹولی نے ایل ائی سی او ردیگر پی ایس یوز میں وزیراعظم نریندر مودی کی ایماء پر مبینہ دولت کی اڈانی گروپ کی جانب سرمایہ کاری کا الزام لگایا جس کو وہ ”ایک بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں قراردیے رہے ہیں“ اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس ائی ٹی) کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کیاہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ممبئی میں دھاروی ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ کو اڈانی گروپ سے واپس لینے کی مانگ بھی کی ہے۔ نیویارک کی ایک ادارے کی جانب سے ایک رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ اس کے دوسالوں کی تحقیقات میں جانکاری ملی ہے کہ اڈانی گروپ ”کئی دہائیوں کے دوران اسٹاک ہیر ا پھیری اوراکاونٹنگ فراڈ اسکیم میں مصروف ہے“۔
اڈانی گروپ نے ہنڈین برگ ریسرچ پر اس کے اڈانی انٹر پرائزس میں میگا حصص کی فروخت کو سبوتاج کرنے کے اس کی ”غیرذمہ دارانہ“ کوشش کے ایک روز بعد مقدمہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور رپورٹ کو ”بدیانتی اور گمراہ کن“ قراردیاہے۔
پٹولی نے ایک روز قبل جاری کئے گئے بیان میں کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی او ر صنعت کار گوتم اڈانی کے قریبی تعلقات کوسب جانتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘ ایل ائی سی‘ اوردیگر پبلک سکیٹر انڈرٹیکنگس(پی ایس یوز) کی دولت وزیراعظم مودی نے بغیر کچھ سونچے سمجھے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کی ہے“۔ انہوں نے (حصاص بازار میں گروپ کے شیئر گرنے کی پس منظر میں) دعوی کیا کہ اس طرح کی اڈانی گروپ سے اس طرح کی ”پسندیدگی“ پیسوں کے نقصان کا خدشہ پیدا کررہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”یہ بڑے پیمانے پرکی گئی بدعنوانی ہے اس کی ایس ائی ٹی سے جانچ ہونی چاہئے“۔پٹولی نے الزام لگایاکہ نریندر مودی کے قریبی اڈانی ہیں جس کو مودی وزیراعظم بننے (2014سے) قبل سے جانتے ہیں۔
پٹولی نے الزام لگایاکہ ”قومی سطح پر اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم مودی نے خصوصی ہمدردی جتائی اور اس گروپ کو ایس بی ائی سے قرض دلانے میں مدد کی ہے۔
ایل ائی سی نے 74,000کروڑ کے قریب کی اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔مودی کے اشرواد سے اڈانی دنیا کے دولت مندترین افراد میں شامل ہوگئے۔پبلک سیکٹر بہترین کام کررہے تھے اس کو بھی اڈانی گروپس کے حوالے کردیاگیا۔
ہنگامہ ہوا اور اڈانی سہارا گروپ کے سبورتو رائے کی طرح جیل جاسکتے ہیں“۔
انہوں نے دعوی کیاکہ دبئی نژاد رائیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی نے دھاروی سلم بازآبادکاری پراجکٹ برائے ممبئی کے لئے سب سے بڑی بولی لگائی تھی مگر کنٹراکٹ اڈانی گروپ کو دیاگیاہے۔
انہوں نے دھاروی بازآبادکاری پراجکٹ کے لئے اڈانی گروپ کا کنٹراکٹ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔