مہارشٹرا۔ رات کے کرفیو کی واپسی‘ اسکولوں کے بندمیں توسیع

,

   

ممبئی۔ مہارشٹرا کویڈ معاملات 40,000کے نشان سے پارہے مگر اس کی قسم اومیکران 1000کے نشان سے پار ہوگئی ہے کیونکہ ریاست رات کے کرفیو کے دور میں داخل ہورہا ہے‘اس کے علاوہ اسکولوں کو بند رکھنے میں 15فبروری تک کی توسیع کردی گئی ہے‘ محکمہ صحت کے ذمہ داران نے یہ جانکاری دی ہے۔

مذکورہ ریاست میں کویڈ سے متاثرہ اور ’مشتبہ معاملات“ میں ہلکا اضافہ ہوا ہے جس کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کردئے گئے ہیں اور یہ تعداد مذکورہ دن 900تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں کویڈ 19کے معاملات جمعہ کے روز بڑھ کر40925ہوگئے اورہفتہ کے دن ہلکی کمی کے ساتھ41,434معاملات ہوئی جو ایک دن میں بیس کی کمی تھے اور ہفتہ کے روز13کی کمی ائی تھی وہیں اموات کی شرح2.07فیصد سے 2.05فیصد ہوئی ہے۔

جمعہ کے روز اومیکران کے صفر معاملات کے بعد ہفتہ کے روز اس تعداد میں 133کا اچانک اضافہ ہوا ہے وہیں جملہ معاملات ایک ہزار کو چھو کر1009تک پہنچ گئے ہیں‘ اور ممبئی اب بھی سرفہرست ہے۔

تیزی کے سے پھیلاؤ کی وجہہ سے پریشان ریاستی حکومت نے کرفیو کے انداز کے اقدامات کا اعلان کیاہے جو پہلی لہر2020کے وقت کیاگیاتھا‘ پانچ سے زائد افراد کے گروپ پر دن کے اوقات میں 5بجے صبح سے رات11بجے تک امتناع‘ضروری خدمات کو چھوڑ کر عوامی حمل ونقل پر 11بجے رات سے صبح 5بجے تک مکمل روک‘اتوار اور پیرکی نصف شب سے اس کی شروعات ہوجائے گی۔

سرکاری دفاتر میں 50فیصد حاضری کا نفاذ اور داخلہ پرسخت قواعد کے ساتھ کام کے اوقات کار کے ساتھ اجازت ہوگی۔

شادی کی تقریب او ردیگر سماجی تقاریب میں کمی کے ساتھ 50لوگوں کی موجودگی اور 20لوگ ہی تدفین کے موقع پر رہیں‘ ریسٹورنٹس‘ سنیما ہالس اورمالس میں 50فیصد کی ہی گنجائش اور 31جنوری سے 15فربوری تک تمام اسکولوں کے بند میں توسیع بھی اس میں شامل ہے‘ دسویں او ربارہوں جماعت کو چھوڑ کر یہ توسیع کی گئی ہے۔

سوئمنگ پولیس‘ جیمس اورسالونس بند ہوں گے او رحجام کی دوکانیں 50فیصد گنجائش کے ساتھ ہی کام کریں گے۔

نئے اومیکران کے 133معاملات میں سے 129ضلع پونا سے 2پلگھار سے اور ایک ایک احمد نگر اورممبئی سے ہیں۔

ریاست کے دیگراضلاعوں میں بھی تیزی کے ساتھ اومیکران پھیل رہا ہے اور 1009جملہ معاملات میں سے اب تک439صحت یاب ہوئے ہیں۔