تہران : ستمبر کے وسط میں تہران میں اخلاقی پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون مہسہ امینی کے قتل کے 40ویں دن کے موقع پر شام ایران کے کئی حصوں میں رات کے مظاہرے ہوئے۔جنوب مغربی ایران کے شہر بورو گارڈ کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال مشرق میں گورگان، مشرقی آذربائیجان کے دارالحکومت تبریز کے علاوہ شمالی ایران کے شہر بابل میں بھی بڑے مظاہرے ہوئے۔ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب کاراج میں احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے، مظاہرین “آمر مردہ باد” کے نعرے لگاتے رہے۔ دارالحکومت تہران کے کئی علاقوں میں رات گئے بڑے پیمانے احتجاج کیا گیا۔ جنوبی ایران کے بندر عباس میں ایک مرتبہ پھر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔سکیورٹی فورسز نے مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں مظاہرین پر گولیاں برسا دیں۔ جب کہ تہران کے شمال میں واقع شاہین سٹریٹ پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ایرانی کردستان کے دارالحکومت سنندج میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا۔