مہندرا نے خسارے میں چلنے والی سینگ یونگ موٹر کمپنی فروخت کردی

   

ممبئی: گاڑیاں بنانے کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں میں کاروبار کر رہی ہے کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے خسارے میں چل رہی جنوبی کوریا کی آٹو میکر سینگ یونگ موٹر کمپنی کو فروخت کئے جانے کی تصدیق کی ہے اور اسے خریدنے والی کمپنی ایڈیسن موٹرز کو ملکیت منتقلی میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔مہندرا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں اس کی تصدیق کی اور یقین دہانی کرائی ہے ۔ کل سینگ یونگ نے کہا کہ اسے ایک مقامی کار یں بنانے والی کمپنی ایڈیسن موٹرز نے 305 ارب ین میں خریدا ہے ۔