انہوں نے ”ستیہ مئے وجیتے“ کہتے ہوئے زوردیاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر غیرمنصفانہ اورعدالت عظمیٰ کی خلاف ورزی ہوگی۔
نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اتوار کے روز کہاکہ راہول گاندھی ہتک عزت معاملے میں سنائی گئی سزا پر سپریم کورٹ کے احکامات کی لوک سبھا سکریٹریٹ فوری تعمیل کریں اور کانگریس لیڈر کی لوک سبھارکنیت کو بحال کریں۔
موتراء نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پرایک ٹوئٹ کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”راہول گاندھی کی غیر قانونی سزا پر سپریم کورٹ کی جانب سے لگے روک کو 48گھنٹوں سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کوچاپئے کہ وہ فوری سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کریں“۔انہوں نے ”ستیہ مئے وجیتے“ کہتے ہوئے زوردیاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر غیرمنصفانہ اورعدالت عظمیٰ کی خلاف ورزی ہوگی۔دریں اثناء اسی اندازمیں کانگریس جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے سی وینو گوپال نے ٹوئٹ کیاکہ”راہول گاندھی جی کو سنائی گئی سزا پر جمعہ کے روز روک لگادیاگیاہے۔
فطری نتیجے کے طور پر انہیں کل پارلیمنٹ میں ہوناچاہئے۔ بی جے پی اب اپنے پیر گھسیٹ نہیں سکتی‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کو 48گھنٹوں سے زائد کا وقت ہوگیاہے“۔
وینو گوپال نے مزیدکہاکہ ”ض روری اعلامیہ کی اجرائی میں مزید تاخیرسپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی۔ جیسا کہ سپریم کورٹ نے بجا طور پر یہ اشارہ دیا ہے کہ ان کی نااہلی کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ ایساکچھ ہے جو وائناڈ کی عوام کے جمہوری حقوق کومتاثر کرتا ہے“۔
جمعہ کے روز عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد کانگریس نے کہاکہ راہول گاندھی کو نااہل قراردینے میں محض24گھنٹے لگے اور اب ان کی رکنیت بحال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کوکتنا وقت لگے گا یہ دیکھتے ہیں۔
جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے 2019کے ایک مودی سرنام تبصرہ پر ہتک عزت معاملہ میں سنائی گئی سزا پر روک لگادیاہے جس کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ موقف بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ایک ہتک عزت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے بعد راہول گاندھی کو ماہ مارچ میں لوک سبھا سے نااہل قراردیدیاتھا۔