لندن ۔ 29 مئی (ایجنسیز) برطانیہ کے نمایاں مسلم رہنما اور لندن کے میئر صادق خان نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے عید الاضحی کے موقع پر عید مبارک کا پیغام دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ 17لاکھ سے زائد مسلمان بھائیوں کے ساتھ ادائیگی حج کر کے خود کو بہت رحمت و برکت سے سرشار اور قابل فخر سمجھتے ہیں۔ ‘میرے لیے یہ موقع فخر اور برکت کا ہے۔ ‘یاد رہے خطے میں جنگی حلات اور بمباری کے واقعات سے پیدا کشیدگی کے باوجود دنیا بھر سے 17 لاکھ سے زیادہ مسلمان نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ سعودی عرب سرکاری طور پر یہ تعداد 1707031 بتائی ہے۔ جنگی حالات کے باوجود رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں 34071 زیادہ مسلمان فریضہ حج کیلئے جمع ہوئے۔