میدک : آر ٹی سی ورکرس یونین کا انتخابی تشہیری کیمپ

   

میدک۔ 3 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) کی شناختی یونین کے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس سے وابستہ آئی این ٹی یو CITU سی سے الحاق شدہ تلنگانہ آر ٹی سی ورکرس یونین کے میدک ڈپو انتخابی تشہیری کیمپ کا ہفتہ کو افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر میدک میونسپل چیئرپرسن کانگو رادھیکا بھوپتی راجو، وائس چیئرمین دونتی نریش اور انتخابی تشہیری کمیٹی کے چیئرمین و ٹاؤن کانگریس صدر گنگادھر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔بلدی کونسلرس ہریتا نرسنگ، غوث قریشی، سید طاہر علی، راگی اشوک، مدھوسدھن راؤ کے علاوہ متعدد کانگریسی قائدین، عوامی نمائندوں اور پارٹی کے سینئر قائدین نے شرکت کرتے ہوئے یونین سے اظہارِ تائید کیا۔تلنگانہ آر ٹی سی ورکرس یونین کے متحدہ میدک ضلع انچارج میڈی رادھاکشن راؤ ( نے کہا کہ کانگریس حکومت میں آر ٹی سی ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جارہی ہے۔میونسپل چیئرپرسن رادھیکا بھوپتی راجو اور وائس چیرمین بلدیہ نریش گوڑ نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے میدک ڈپو کے 244 ووٹرس سے اپیل کی کہ 9 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ’’تیر‘‘ انتخابی نشان پر ووٹ دے کر تلنگانہ آر ٹی سی ورکرس یونین کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر سینئر قائدین آر ٹی سی پی سرینواس ریڈی، شاکھیا، سباراؤ، ڈپو کمیٹی صدر نرسمہلو، سکریٹری جے سنگمیشور، ورکنگ پریسیڈنٹ محمد اعجاز الدین، ایڈیشنل سکریٹری راجو کے علاوہ مجیب، راملو، خواتین نمائندوں ساؤجنیہ، جیوتی، سجاتا، وجئے لکشمی، پی سرینواس، ستیہ، شیکھر، کنڈکٹرسرینواس، رحیم الدین، اے ڈی سی رحمان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر 100 سے زائد آر ٹی سی ملازمین نے شرکت کی۔