میری دھونی سے شادی نہیں ہوئی:ہربھجن

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیسابق کاسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے تعلقات پر مبہم جواب دیا لیکن پھر انہیں اچھا دوست بھی قرار دیا۔ہربھجن سنگھ سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری اْن سے شادی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی ہر بات کو اپنے زاویے سے سمجھتا اور پرکھتا ہے، میں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ 2012 کے بعد بہت سی چیزیں بہتر ہو سکتی تھیں۔یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ نے ایم ایس دھونی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے میں کرکٹ بورڈ ملوث تھا جبکہ دھونی کے ساتھ ان کے تعلقات پر سوالیہ نشان ہی ہے ۔