تیونس سٹی : تیونس کے مشرقی صوبے مہدیہ میں ایک میری ٹائم یونٹ نے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں پھنسے 64 افراد کو بچا یا ہے ۔تیونس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز نے ہفتے کے روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ معلومات دی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق، مختلف ممالک کے 64 افراد جمعہ کی شام سمندر میں ایندھن ختم ہونے والی ایک کشتی پر پائے گئے ۔ میری ٹائم یونٹ کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن سے لڑنے کے مقصد سے چلائے جارہے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ان لوگوں کا پتہ چلا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی پڑوسی ملک سے روانہ ہوئی تھی، حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ یہ کس ملک کی تھی۔ ان افراد کو چیبہ کی بندرگاہ پر لے جا یاگیا اورمزید قانونی کارروائی کے لیے تیونس کے کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وسطی بحیرہ روم میں واقع، تیونس یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بنا ہوا ہے ۔