لندن ۔ لندن کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم میں یو ای ایف یورو2020 فٹ بال چیمئن شپ کے فائنل کے دوران مداحوں اور عہدیداروں کے درمیان جھڑپوں کے معاملے میں پولیس نے45 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ٹویٹ کیا کہ یورو2020 کے فائنل کے دوران پولیسنگ کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کئی افسر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ویمبلے یا سنٹرل لندن چھوڑنے والے شائقین کی مدد کی جارہی ہے ۔ ہم آپ کی حفاظت کے لئے یہاں موجود ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یورو2020 کے فائنل میں انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیم 1-1 سے برابر رہی تھی ، اضافی وقت کے باوجود بھی کسی نتیجے کے بغیر پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی نے انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر چمپئن شپ جیت لی ۔