میڑچل میں تیراکی کے دوران دو کم عمر بچے تالاب میں غرقاب

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل(سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں تیراکی کیلئے تالاب میں جانے والے دو کم عمر بچے غرقاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میڑچل ملکاجگری کے ایلم پیٹ میونسپلٹی اور ڈبیل پورہ ویلیج میں ایک چھوٹے سے تالاب میں تیراکی کیلئے 6 کم عمر طلبہ روانہ ہوئے ۔ تیراکی سے ناواقف 14 سالہ عمان ساکن منیرآباد جو نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور اس کے ساتھی 12 سالہ عرفان جو دبیرپور ہ گورنمنٹ اسکول کا طالبعلم ہے غرقاب ہوگئے ۔ تالاب کے قریب عینی شاہدین نے اس منظر کو دیکھ کر انہیں باہر نکالا اور دواخانہ منتقل کئے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ میڑچل پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بy/ / M V/