نیویارک ، 4اگست :امریکہ کے شہر نیو یارک میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ کے ملازم کو ٹھنڈے چپس دینے پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیو یارک کے علاقے بروکلن میں پیر کی شام کو 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے میکڈونلڈ کے 23 سالہ ورکر کو گولی مار کر شدید زخمی کیا ہے۔متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔یہ واقعہ میکڈونلڈ ا?نے والی ایک 40 سالہ خاتون اور وہاں موجود ورکر کے درمیان بحث سے شروع ہوا جب خاتون نے اعتراض اٹھایا کہ انہیں ٹھنڈے چپس دیئے گئے ہیں۔