ممبئی : پنجاب کنگس کے بیٹسمین ایم شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی جگہ مقامی حالات سے ہم آہنگ ہونے اور کسی بھی مشکل میں کھیلنا پسند کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اُن میں اِس کی قابلیت ہے۔شاہ رُخ کو پنجاب نے آئی پی ایل میچوں میں مقابلے کا کامیاب اختتام کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ جمعہ کو ممبئی میں چینائی سوپر کنگس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں شاہ رُخ نے 36 گیندوں میں47 رنز اسکور کرتے ہوئے پنجاب کو 100 کے اسکور سے آگے بڑھانے میں مدد کی۔