نئی دہلی میں اسکول بند کرنے کا اعلان

   

نئی دہلی : اسموگ سے ملک میں معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے، دہلی میں بھی اسکول بند کر دیے گئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں دارالحکومت نئی دہلی لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسموگ کی وجہ سے دہلی حکومت نے تمام سرکاری و پرائیوٹ پرائمری اسکولوں میں اگلے نوٹس تک آن لائن کلاسز کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ آتشی نے اعلان کیا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے دہلی کے تمام پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے۔ شدید اسموگ نے تاج محل، مقبرۂ خانخاناں اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دھندلا دیا ہے۔ ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق آج بھی نئی دہلی میں فضائی معیار مجموعی طور پر 332 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔