نئے کھلاڑیوں نے مواقع سے فائدہ اٹھایا :ڈراویڈ

   

ممبئی۔ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ نے دوسرا ٹسٹ372 رنز سے جیتنے کے بعد کہا کہ سیریز کو اس طرح خاتم کرنا اچھا رہتا ہے ۔کانپور کا میچ کافی قریبی رہا ۔ یہ یکطرفہ میچ رہا ہے، ہم 372 رنوں سے میچ ضرور جیتے ہیں، لیکن اس میں کافی محنت کرنی پڑی ہے ۔ نئے لڑکوں کو آ کرموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھنا اچھا رہتا ہے ۔ ڈراویڈ نے میچ کے بعد کہا آپ چاہے آج جینت یادوکو دیکھ لیجئے ، آج انہوں نے بہت بہترمظاہرہ کیا ۔ شریاس، میانک نے بیٹ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سراج نے پہلی اننگز میں جس طرح سے بولنگ کی، آپ اکشر کو دیکھ لیجئے ، پوری سیریز میں انہوں نے جس طرح کی بولنگ کی وہ قابل ستائش ہے ۔ ہمارے پاس گہرائی ہے اور اس کو دیکھ کر اچھا لگا۔ اسی طرح سے بہترین ٹیم بناجا سکتا ہے ۔ فالو آن کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے ، ہم نوجوان بیٹسمینوںکوموقع دینا چاہتے تھے تاکہ وہ ایسی صورتحال میں کھیلیں ۔ ایسی وکٹ پر جہاں لال مٹی ہے ، گیند ٹرن ہوتی ہے ، باؤنس ہوتی ہے ۔ ٹم ساؤتھی اور جیمیسن نے شارٹ بولنگ کی تھی ، وہ کھیلنے میں کامیاب رہے ۔ ہم ایسی حالت میں خود کو کھیلانا چاہتے تھے ، جس سے اپنے آپ کو آزما سکیں ۔ یہ بہت اچھی صورتحال ہے ۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ڈراویڈ نے کہا جب ہم جنوبی افریقہ جا رہے ہیںکچھ چوٹیں بھی آئی ہیں، کھلاڑی کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں ۔ ہم سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ سے بات کریں گے کہ ایک بہتر ٹیم بنے ۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ بہت سے نئے لڑکے آرہے ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھا ہے ۔ وہ اچھا کرنا چاہتے ہیں ، ہاں ٹیم کا انتخاب کرنا سر درد تو ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے بہتر ٹیم بنائی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے دورہ کیلئے ٹیم کا انتخاب کرنے سے قبل کھلاڑیوں کی فٹ نس اہم ہوگی۔