حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر 27 ڈسمبر کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو اس دورہ کیلئے موثر انتظامات کی ہدایت دی ہے ۔ شانتی کماری نے ایک رابطہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سینئر عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہر ممکن اقدامات کریں ۔ اجلاس میں پولیس ‘ صحت ‘ بلدیہ ‘ توانائی اور دوسرے محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران شانتی کماری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ نائب صدر کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے سے اشتراک میں جامع اور موثر انتظامات کو یقینی بنائیں۔