نااہل قراردئے گئے کرناٹک کے رکن اسمبلی کا دعوی‘ یدیوراپا نے 1000کروڑ دینے کا وعدہ کیاہے۔رپورٹ

,

   

نارائن گوڈا نے اس بات کا بھی دعوی کیاہے کہ ایک سابق جے ڈی ایس رکن اسمبلی جس کو بھی نااہل قراردیا گیاہے نے مانڈیا میں بیان دیاتھا کہ ”وہ یدیوراپا حکومت کی حمایت کریں گے تاکہ ان کے حلقہ کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکے“

بنگلورو۔ کرناٹک میں نااہل قراردئے گئے رکن اسمبلی نارائن گوڈا نے منگل کے روز اس کا بات کا دعوی کیاہے کہ چیف منسٹر بی ایس یدیوراپا نے انہیں ان کے اسمبلی حلقہ کرشنا راجپت کی ترقی کے لئے 1000کروڑ فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے اور یہ رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

یہاں پر اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”کوئی میرے پاس ائے اور مجھے 5بجے صبح کے قریب (ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت گرنے سے قبل) ائے اور مجھے بی ایس یدیوراپا کے گھر لے کر گئے۔ جب میں گھر میں داخل ہوا تو یدیوارپا پوجا کررہے تھے۔

جب میں گھر میں داخل ہوا تو انہوں نے مجھ سے استفسار کیاکہ بیٹھ جاؤں اور کہاکہ میری حمایت کریں تاکہ آپ دوبارہ چیف منسٹر بن جائیں“۔گوڈا نے مزید کہاکہ ”میں نہ کہاکہ کرشنا راج پیٹ حلقہ کی ترقی کے لئے700کروڑ کی اجرائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہاکہ تین سو کروڑ زیادہ اور 1000کروڑ دیں گے۔اس کے بعد انہوں نے یہ رقم بھی فراہم کردی۔

آپ کو نہیں لگتا کہ ایسے بڑے شخص کی مجھے حمایت کرنا چاہئے تھا۔

میں نے کیا۔ وہ بھی اس کے فوری بعد جب یدیوراپا نے کہاکہ نااہل قراردئے جانے والے اراکین اسمبلی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے“

۔نارائن گوڈا نے اس بات کا بھی دعوی کیاہے کہ ایک سابق جے ڈی ایس رکن اسمبلی جس کو بھی نااہل قراردیا گیاہے نے مانڈیا میں بیان دیاتھا کہ ”وہ یدیوراپا حکومت کی حمایت کریں گے تاکہ ان کے حلقہ کو ترقی سے ہمکنار کیاجاسکے“۔