ناراض کانگریس قائدین کو منانے پر توجہ مرکوزمانک راؤ ٹھاکرے سرگرم۔ شخصی ملاقات کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔20۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سابق رکن اسمبلی مہیشور ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے نے پارٹی کے ناراض قائدین خاص طور پر سینئر قائدین پر توجہ مرکوز کی ہے۔ مانک راؤ ٹھاکرے جو انچارج مقرر کئے جانے کے بعد سے پارٹی سرگرمیوں پر زیادہ وقت دے رہے ہیں۔ انہوں نے ناراض قائدین سے شخصی طور پر ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ناراض قائدین کو پارٹی سرگرمیوں سے وابستہ کرنے اور بی جے پی یا بی آر ایس میں شمولیت سے روکنے کی مساعی تیز کردی ہے۔ مہیشور ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کا پارٹی قائدین کو یقین نہیں تھا لیکن ان کے اچانک اقدام کے بعد مانک راؤ ٹھاکرے نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ سابق مرکزی وزیر سروے ست نارائنا کو پارٹی میں متحرک کرنے کیلئے ٹھاکرے نے ملاقات کی۔ حالیہ عرصہ میں اختلافات کے سبب سروے ست نارائنا نے دوری اختیار کرلی تھی ۔ ان کا تعلق مادیگا طبقہ سے ہے اور وہ لوک سبھا حلقہ ملکاجگری سے منتخب ہوچکے ہیں۔ مادیگا طبقہ جو کئی حلقہ جات میں غیر معمولی اثر رکھتا ہے ، اس کے قائد کو بی جے پی میں جانے سے روکنے میں مانک راؤ ٹھاکرے کامیاب ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مانک راؤ ٹھاکرے نے سینئر قائدین کی فہرست تیار کی ہے جن سے وہ قیامگاہ پہنچ کر ملاقاتیں کریں گے۔ ر