واشنگٹن: ناسا کا خلائی جہاز اورین کیپسول چاند مشن سے واپسی پر اتوار کو بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ چاند مشن سے واپس آنے والے ناسا خلائی جہاز کو زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی آگ لگ گئی تھی، تاہم چاند مشن آرٹیمس 1 میں شامل اورین اسپیس کرافٹ چاند کے گرد آخری پرواز کے بعد کیلیفورنیا میں باجا کے ساحل پر بحفاظت اتر گیا اورین کیپسول چاند کے گرد 25دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد واپس پہنچا ہے۔ناسا کا کہنا ہیکہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی کیپسول پر آگ لگ گئی تھی، تاہم 3پیراشوٹس کی مدد سے اورین کیپسول کو بحرالکاہل کے کیلیفورنیا جزیرہ نما میں اتار لیا گیا،بحر الکاہل کی طرف آتے ہوئے، اورین کیپسول نے اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے اسکپ انٹری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ایک نئی تکنیک ہے جسے سائنس دانوں نے خلائی جہاز کو بہ حفاظت زمین پر اتارنے کیلئے بنائی ہے۔