پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی ستائش کرتے ہوئے بہارقانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین اور جنتادل یونائیٹیڈ کے سینئر لیڈر سلیم پرویز نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار نے اقلیتوں کو جتنا دیا ہے وہ اس سے زیادہ پانے کے حقدار ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج جنتادل یواقلیتی سیل کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جنتادل یو کے اقلیتی سیل کا ریاستی صدر نامزد کئے جانے پر وزیراعلی نتیش کمار،قومی صدر للن سنگھ، ریاستی صدر امیش کشواہاکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مسٹر نتیش کمارجس طرح سے ریاست کے لوگوں بالخصوص اقلیتوں کی فلاح و ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ان کا اقلیتوں پر بہت بڑا احسان ہے ۔ ان کا بدل کوئی نہیں ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو جتنا دیا ہے بدلے میں اس سے زیادہ انہیں دے کر مسلمان اپنا حق اداکریں۔انہوں نے کہا کہ میں نتیش کمار کی تعریف نہیں کررہا ہوں بلکہ انہوں نے جو کام کئے ہیں اس کی معلومات دے رہا ہوں۔
مسٹر سلیم پرویز نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لئے وہ کام کریں گے اور جلد ہی اقلیتی سیل کی تشکیل نو کریں گے تاکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں عہدیداراور کارکنان پارٹی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچائیں۔