لکھنؤ:کافی سرخیوں میں رہے نربھیا معاملے میں متاثرہ کی قانونی لڑائی کو انجام تک پہنچانے والی سپریم کورٹ کی وکیل سیما کشواہا جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) میں شامل ہوگئیں۔حقوق نسواں کی وکالت کرنے والی کشواہا نربھیا معاملے میں نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک پیروی کر کے متاثرہ فریق کو انصاف دلا کر سرخیوں میں آئی تھیں۔ بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کے دفتر نے کشواہا کے بی ایس پی میں شمولیت کی تصدیق کی ہے ۔اس بارے میں جاری مختصر بیان میں کہا کیا ہے کہ کشواہا نے اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہوکر بی ایس پی کی رکنیت حاصل کی ہے ۔