سرینگر: جمو ں وکشمیر کو گذشتہ 3برسوں سے اگرچہ سخت ترین سیاسی، جمہوری اور آئینی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن وہیں دوسری جانب منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان ہمارے سماج کیلئے سب سے بڑا چیلنج بنتا جارہاہے ۔نشے کی لت ہماری نئی نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور اگر اس رجحان کو قابو پانے کیلئے بروقت اور کارگر اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔ان باتوںکا اظہار نیشنل کانفرنس کے ریاستی ترجمان کولگام میں کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کی لعنت ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمیں خود کو، اپنے معاشرہ کو اور آنے والی نسل کو اس بری عادت سے بچا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔