حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) مرگ کے موقع پر بتھنی خاندان کی جانب سے مچھلی میں دوا کی تقسیم کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے نمائش میدان پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کل 9 جون کی صبح 7 بجے سے مچھلی میں دوا کی تقسیم کا آغاز ہوگا ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر وزیر اینمل ہسبنڈری نے بتھنی خاندان کے ہمراہ نمائش میدان کا دورہ کیا۔ دوا کی تقسیم 9 اور 10 جون کو ہوگی اور آر ٹی سی سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ۔ سکندرآباد اسٹیشن ، کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن ، جوبلی بس اسٹیشن ، مہاتما گاندھی بس اسٹیشن، ای سی آئی ایل اور شمس آباد ایرپورٹ سے 50 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے 80 خصوصی بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عوام کی آمد کے پیش نظر نمائش میدان کے اطراف ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہے۔ نمائش میدان میں اینمل ہسبنڈری اور فشریز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خصوصی اسٹال کے ذریعہ مچھلی سربراہ کی جائے گی۔ دوا کی تقسیم کے وقت نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے بیاریکٹس لگائے گئے ہیں۔ صاف پینے کے پانی کی سربراہی اور صحت و صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ہیلت کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ سرینواس یادو نے بتایا کہ بعض رضاکارانہ تنظیموں نے مفت ناشتہ اور لنچ کے اہتمام کا پیشکش کیا ہے۔ ملک اور بیرونی ملک کے ہزاروں استھما کے مریض نمائش میدان پہنچتے ہیں۔ کووڈ کے نتیجہ میں تین سال تک مچھلی کی دوا تقسیم نہیں کی گئی تھی۔ر