گوریسن: نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میںچل بسے۔نمیبیا نے 1990ء میں جنوبی افریقہ سے آزادی حاصل کی تھی، سیم نیوما 1990ء میں ہی نمیبیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں سیم نیوما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم نیوما 1990ء سے 2005ء تک 3 بار نمیبیا کے صدر منتخب ہوئے۔