نواب ملک کو ہائیکورٹ میں مایوسی

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انکی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی اور انکی گرفتاری کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو مسترد کردیا ہے ۔جسٹس پی بی ورالے اور جسٹس ایس ایم موڈک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تین دنوں تک جاری رہنے والے فریقین کے وسیع دلائل کی سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔