برسبین۔ ایشز سیریزکا پہلا ٹسٹ جمعرات کو مقابلے کے دوسرے دن اس خبر پر تنازعات میں ڈوب گیا کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی 14 نو بالز میں سے صرف ایک کو میدان پر موجود امپائر نے پکڑا۔مقابلے کے دوران وہ ٹکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی تھی جو ہر گیند پر فرنٹ فٹ کو جانچتی ہے اور نوبال معلوم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ بتایا گیا کہ ایسا کرنے والا سامان ٹوٹ گیا ہے۔دستیاب یکنالوجی کی مدد سے اسٹوکس کی ایک گیند کوہی نو بال کہا گیاکیونکہ ٹی وی امپائر نے اسے محسوس کرلیا تھا اور اس گیند پر ڈیوڈ وارنر بولڈ ہوگئے اس وقت 17 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ جب کہ آسٹریلیائی اوپنر کو راحت ملی جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں نے اضافی گیندوں پر ایک موقع گنوا دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضوابط کے تحت، ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میچوں میں تھرڈ امپائر کو نو بال کے لیے ہر گیندکو جانچنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔براڈکاسٹروں نے بعد میں اطلاع دی کہ تھرڈ امپائر نے فرنٹ فٹ کو معلوم کرنے کے لیے جو سامان استعمال کیا تھا وہ ٹوٹ گیا تھا اور حکام اس ٹکنالوجی کے موجود ہونے سے پہلے استعمال کیے گئے پروٹوکول پر واپس چلے گئے تھے۔اپنے پہلے اوور میں وکٹ گنوانا اسٹوکس کے لیے کافی تکلیف دہ احساس پیدارہا ہوگا کیونکہ وہ زخموں سے صحت یاب ہونے کے بعد دماغی مسائل کا شکار ہونے سے وقفہ لیا تھا اور کے بعد یہ ان کا پہلا مقابلہ ہے ۔قبل ازیں انہیں 2013 میں اپنی پہلی ایشز وکٹ سے بھی محروم کردیا گیا تھا جب انھوں نے ایڈیلیڈ میں ایسا ہی نوبال ڈالا تھا اور اس موقع پر آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن آوٹ ہوئے تھے ۔ نوبال سے ملنے والی زندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیڈن نے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آسٹریلیا نے سیریز 5-0 سے جیت لی۔اب جمعرات کو وارنرنوبال پر ملنے والی زندگی کا فائدہ اٹھاکر 94 کے اسکور بنانے کے بعد اولی رابنسن کی گیند پر اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔