تل ابیب: اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو کے اتحادی کو امریکہ میں سفیر نامزد کیا ہے۔یہ غیر معمولی اسرائیلی نامزدگی نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے انتہائی سخت موقف رکھنے والے رجعت پسند مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکی سفیر نامزد کیے جانے کے بعد سامنے ائی ہے۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے امریکہ کے لیے بطور سفیر 65 سالہ ڈاکٹر یشیئل لیٹر کی نامزدگی متفقہ طور پر کی گئی ہے۔ وہ اس سے قبل نیتن یاہو کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔