تل ابیب : اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سمیت اہم لوگوں کے قتل کی مبینہ سازش میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری کو ایرانی حمایت حاصل تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر نے مبینہ طور پر ایران میں کم از کم دو میٹنگز میں شرکت کی تھی جن میں اہم شخصیات کے قتل پر بات کی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے علاوہ وزیرِ دفاع کو بھی قتل کرنے کی مبینہ سازش کی گئی تھی۔
چین میںجاپانی اسکول کے قریب 10سال کا بچہ چاقو حملے میں ہلاک
بیجنگ : چین کے شہر شینزین میں جاپانی اسکول کے قریب 10سال کا بچہ چاقو حملے میں ہلاک ہوگیا۔بچے پر اسکول جاتے ہوئے مشتبہ 44 سالہ حملہ آور نے چاقو سے وار کیا جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری اور والدہ چینی شہری ہیں۔ دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔