حیدرآباد۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے آج تلنگانہ ہڈکو اور دوسرے عہدیداروں کی ستائش کی جنہیں ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم کیلئے مرکز سے نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ہڈکو کو بیسٹ پریکٹس ایوارڈ برائے تلنگانہ ریاست قرار دیا ہے کیونکہ یہاں غریب عوام کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم لاگو کی جا رہی ہے ۔ پرنسپل سکریٹری اروند کمار ‘ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار ‘ ہاوزنگ او ایس ڈی سریش کمار نے ایوارڈ ملنے پر وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے آج پرگتی بھون میں ملاقات بھی کی تھی ۔