نیوزی لینڈ 328 ،بنگلہ دیش کی 175/2 سے بہتر شروعات

   

ماؤنٹ مونگانوئی۔اوپنر محمود الحسن جوئے (70 ناٹ آؤٹ) اور نجمل شانتو(64) نے شاندار نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کی اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے ٹسٹ میں دن کے اختتام تک دو وکٹ کے نقصان پر175 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں328 رنز پر آوٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز پانچ وکٹوں پر258 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ ہنری نکولس نے اپنی اننگز کو 32 رنز سے آگے بڑھایا۔ نکولس ایک سرے سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے جبکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ راچن رویندرا چار، کائل جیمیسن چھ، ٹم ساؤتھی چھ اور نیل ویگنر صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ نکولس127 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے75 رنز بنانے کے بعد آخری بیٹرکے طور پر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور مہدی حسن نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں 43 رنزکی مضبوط شروعات کی ۔ شادمان اسلام22 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ حسن جوئے اور نجمل نے دوسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی سنچری شراکت قائم کی۔ نجمل109 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ دن کے اختتام پر حسن جوائے211 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے70 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں اور کپتان مومن الحق27 گیندوں میں آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش اس وقت میزبان ٹیم کے اسکور سے 153 رنز پیچھے ہے ۔