آکلینڈ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے آج لندن میں نیوزی لینڈ ۔برطانیہ کے وزرائے خارجہ کا افتتاحی سالانہ مذاکرات کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ برطانیہ ہمارا سب سے پرانا اور ہمارے قریبی اور قابل بھروسہ شراکت داروں میںسے ایک ہے ۔حالانکہ ہماری ثقافت اور برطانیہ کی ثقافت میں طویل فاصلے ہیں تاہم ہمارے قریبی ثقافتی روابط اور مشترکہ تاریخ اور اقدار ہمیں دنیا سے ایک ساتھ مل کر مزید حصولیابی کے قابل بناتے ہیں ۔ مذاکرات میں وزراء نے متعدد شعبوں میںتعاون بڑھانے کا عہدکیا۔