نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا آج دوسرا ٹسٹ

   

سنچورین: نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ(کل) اتوار سے ہیگلے اوول، سنچورین میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔مائونٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹیسٹ عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ کیوی ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔