ویلنگٹن : (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے مائوری بادشاہ توہیتیا پوٹاٹاو ٹی وہروہیرو (ہفتم ) انتقال کر گئے،ان کی عمر 69سال تھی۔ راہوئی پاپا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بادشاہ توہیتیا پوٹاٹاو ٹی وہروہیرو ہفتم کی موت مائوری اور پوری قوم کے پیروکاروں کیلئے انتہائی افسوس کا لمحہ ہے۔