نیویارک؍نئی دہلی: نیو یارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے میل ویلے میں واقع بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس معاملے کو امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے سامنے اٹھایا ہے ۔ہندوستانی قونصلیٹ نے ایک پوسٹ میں کہاکہ میل ویلے میں واقع سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ ناقابل قبول ہے ۔قونصلیٹ نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس نے اس گھناؤنی حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کیلئے یہ معاملہ امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے سامنے اٹھایا ہے ۔نیویارک کے کانگریس مین ٹام سوزی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ اس طرح کی حرکتیں غیر امریکی ہیں اور ہمارے ملک کی بنیادی اقدار کے منافی ہیں۔ امریکہ میں مندر میں توڑپھوڑ کے بعد حالات کشیدہ دیکھے گئے جبکہ ہندوستانی برادری نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔