نیویارک میں کھجوروں کی بین الاقوامی نمائش سعودی عرب اعزازی مہمان

   

ریاض :17جون ( کے این واصف ) چار لاکھ کھجور کے درخت رکھنے والا سعودی عرب اس ماہ کے آحر میں اعزازی مہمان کی حیثیت میں اپنی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کھجور کی صنعت کو نیویارک میں ہونے والے نمائش کے پیش کرے گا ۔ یہ نمائش سال میں دو مرتبہ ’ فینسی فوڈ شو ‘ والے ہوتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں ۔اس فوڈ شو میں جو 28 سے 30 جون تک جاری رہے گا ، 50ممالک سے 2400 سے زیادپ نمائش کنندگان شریک ہوں گے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ہونے والا فوڈ شو کھجوروں کی صنعت کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 70 لاکھ درخت ہیں جن سے حاصل کردہ کھجورویں دنیا کے 125 ممالک میں برآمد کی جاتی ہے ۔