نیپال :ہندوستانی مسافروں کی بس دریا میں گرگئی، 27 ہلاک

   

کھٹمنڈو: نیپال کے گنڈاکی صوبے کے تناہون ضلع میں 40 سے زیادہ ہندوستانیوں کو لے جانے والی ایک بس سڑک سے پھسل کر مرسیانگڈی ندی میں گر گئی۔ حادثے میں تادم تحریر 27 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔مقامی اخبار کھٹمنڈو پوسٹنے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد، پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی نمبر پلیٹ والی بس، جو ضلع کے امبو خیرینی میں حادثے کا شکار ہوئی، پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک کمار رایا نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن نیپال پولیس، مسلح پولیس فورس اور مقامی لوگوں کی مدد سے شروع کیا گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلی اطلاعات نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ زخمی مسافروں کو جائے حادثہ سے بچا لیا گیا ۔