وائیٹ ہاوز میں عارضی ’ لاک ڈاؤن ‘

,

   

بیرونی حصے میں کار کے سائیٹ پوسٹ سے ٹکرانے کے بعد اقدام ۔ 2 گرفتار
واشنگٹن 9 نومبر ( ایجنسیز ) امریکی قصر صدارت وائیٹ ہاوز میں آج عارضی لاک ڈاون لاگو کردیا گیا تھا جب ایک کار لافیٹ اسکوائر پر ایک سائن پوسٹ سے ٹکرا گئی ۔ خفیہ سرویس کے اہکاروں کی جانب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کار نے ایک بیریکیڈ کو توڑ کر وائیٹ ہاوز کے باہر سائن پوسٹ کو ٹکر ماردی ۔ فاکس نیوز نے یہ اطلاع دی ۔ انٹرنیٹ پر اس سلسلہ میں کئی ویڈیوز بھی پیش کئے گئے جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے بونٹ سے دھواں اٹھ رہا ہے جبکہ سکیوریٹی اہلکاروںک ی جانب سے صورتحال پر قابو اپنے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد حرکت میں آتے ہوئے خفیہ سرویس کے عہدیداروں نے وائیٹ ہاوز میں موجود میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ وہ اندر چلے جائیں۔ مقامی رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی ۔ بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں کو بھی واقعہ کے مقام پر لایا گیا تھا تاکہ وہ کار میں امکانی دھماکو اشیاء کا پتہ چلا سکیں۔ کہا گیا کہ صبح 10 بجے سے کچھ پہلے یہ واقعہ پیش آیا ۔ خفیہ سرویس پولیس اور نیشنل گارڈ نے لافیٹ پارک کے شمالی جانب اس صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ خفیہ سرویس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ کار کے ڈرائیور نے سکیوریٹی اہلکاروں سے الجھنے کی کوشش کی تھی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ شمال مغربی کارنر کی سمت ایک دوسرے شخص نے بیریکیڈ پر سے چھلانگ لگائی تھی اور اسے بھی فوری گرفتار کرلیا گیا ۔ احتیاطی طور پر گاڑی کی مکمل تلاشی کیلئے متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا گیا تھا ۔