مفرور نیرو مودی اور میہول چوکسی کے اثاثے بھی ضبط کئے گئے
نئی دہلی: سرکاری بینکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں او رمرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔مرکزی ایجنسی نے کہاکہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایا کے 80.45فیصد کے برابر ہے ۔ بینکوں کوہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے ۔ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیراپھیری کی جس سے بینکوں کو 22,585.83کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔