نئی دہلی: اس بار ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے دوران 100 فٹ سے زیادہ لمبا ڈوسہ پیش کیا جائے گا جو کھانے کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز ہوگا۔فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت ورلڈ فوڈ انڈیا کا اہتمام کر رہی ہے ۔ اس کا اہتمام یہاں پرگتی میدان میں 3 سے 5 نومبر کے درمیان کیا جائے گا۔ پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے اس تقریب کا افتتاح کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور صدر جمہوریہ اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس ایونٹ میں 80 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور نیدرلینڈز شراکت دار ملک ہے ۔ جاپان اور ویتنام کو فوکس ممالک بنایا گیا ہے ۔ اس میں نو ممالک کے وزیر سطح کے وفود اور چھ ممالک کے افسر سطح کے وفود شرکت کریں گے ۔اس میں کل 23 ریاستیں اور 11 وزارتیں بھی شرکت کریں گی۔ اس میں 950 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔