وزیر اعظم آج ڈیجیٹل طبی مشن کاآغازکریں گے

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 27 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری ڈجیٹل مشن (پی ایم۔ ڈی ایچ ایم) کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے 15 اگست 2020 کو لال قلعہ کی فصیل سے قومی ڈجیٹل صحتی مشن کے پائلٹ پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ فی الوقت، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کو مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں میں شروعاتی مرحلے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کا ملک گیر سطح پر آغاز این ایچ اے کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی تیسری سالگرہ کے ساتھ ہی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت بھی موجود رہیں گے۔جن دھن ،آدھار اور موبائل (جے اے ایم) تثلیث اور حکومت کی دیگر ڈجیٹل پہل قدمیوں کی شکل میں رکھی گئی بنیادوں پر، پی ایم۔ ڈی ایچ ایم صحت سے متعلق شخصی معلومات کا تحفظ، رازداری، اور انفرادیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک وسیع سلسلے کے پرویژن کے توسط سے اعداد و شمار، اطلاعات اور معلومات کا ایک آسان آن لائن پلیٹ تیار کرے گا جس سے بنیادی ڈھانچہ خدمات کے ساتھ ساتھ انٹر آپریبل اور معیارات پر مبنی ڈجیٹل نظام کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس مہم کے تحت شہریوں کی رضامندی سے صحتی ریکارڈ تک رسائی اور باہمی تبادلے کو ممکن بنایا جا سکے گا۔پی ایم۔ ڈی ایچ ایم کے کلیدی عناصر میں ہر ایک شہری کے لئے ایک صحتی آئی ڈی شامل ہے جو ان کے صحت کھاتے کے طور پر بھی کام کرے گی، جس سے انفرادی صحتی ریکارڈ کو موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے مربوط کیا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہے۔