وزیر اعظم فریڈرکسن کوپن ہیگن میں پرتشدد واقعات سے فکرمند

   

اوسلو: ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔فریڈرکسن نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر ہونے والے پرتشدد واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ان واقعات کو روکا جانا چاہیے ۔ یہ وہ ڈنمارک نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے پولیس سے بڑھتے ہوئے تشدد سے نمٹنے کے لیے تشدد پھیلانے والوں اور ان کی سرگرمیوں پرقدغن لگانے کی درخواست کی۔وزیر انصاف پیٹر ہیملگارڈ نے کہا کہ کوپن ہیگن میں جاری تشدد میں سویڈش مجرموں کی بڑھتی حصہ داری کی وجہ سے جمعہ کو سویڈن کے ساتھ سرحد پر نگرانی مزید تیز کردی گئی ہے ۔