وزیر خارجہ جے شنکر کا دو روزہ دورۂ نیپال

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نیپال کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو کھٹمنڈو جائیں گے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر جے شنکر نیپال کے وزیر خارجہ نارائن پرکاش سود کی دعوت پر 04-05 جنوری 2024 تک کھٹمنڈو کا دورہ کریں گے ۔ ڈاکٹر جے شنکر مسٹر سود کے ساتھ ہند۔نیپال مشترکہ کمیشن کی ساتویں میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے ۔ ہند۔نیپال مشترکہ کمیشن 1987 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو دو طرفہ شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پن بجلی کے تجارتی معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔