وزیر دفاع راجناتھ کی کل مصر کو روانگی

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو مصر کے دو روزہ دورے پر جائیں گے ۔دورے کے دوران راج ناتھ میزبان ہم منصب جنرل محمد ذکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرینگے ۔ دونوں وزراء دوطرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیں گے اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دیں گے ۔ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہندوستان اور مصر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے ۔وزیر دفاع مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر دفاع کے دورے کا مقصد ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون اور خصوصی دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔