وزیراعظم شیخ حسینہ نے یوکرین میں پھنسے بنگلہ دیشی طلبہ کو بچانے پر مودی کا شکریہ ادا کیا

   

نئی دہلی: یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے لیے ہندوستان کی جانب سے آپریشن گنگا مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اس مہم کے تحت اب تک 18 ہزار ہندوستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے ۔ واضح رہے کہ اپنے شہریوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور تیونس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے بھی بہت سے لوگوں کو نکال رہا ہے ۔وزارت خارجہ سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حال ہی میں بنگلہ دیش کے 9 شہریوں کو جنگ زدہ یوکرین سے نکالا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ‘آپریشن گنگا’ کے تحت یوکرین سے اپنے نو شہریوں کو بچانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس آپریشن کے تحت نیپالی اور یونسی طلباء کو بھی بچایا گیا ہے ۔اس سے قبل ہندوستان آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں پھنسی پاکستانی طالبہ عاصمہ شفیق کو بھی بازیاب کرا چکا ہے ۔ جس کے بعد عاصمہ شفیق نے حکومت ہند اور وزیر اعظم مودی کی تعریف کی ہے ۔