وزیراعظم مودی کا ماسک لگا کر چوری!

   

بھیلواڑی۔ یکم ؍ جولائی (ایجنسیز) راجستھان کے بھیلواڑی میں ایک موبائل شاپ پر چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیٹ پر تیزی سے وائر ل ہو رہی ہے جس میںایک چور کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ماسک پہنے دیکھاجا سکتا ہے۔ دکان کے مالک کے مطابق چوروں نے زبردستی دکان میں گھس کر تقریباً 35 سے 40 اسمارٹ فونز چر ا لیے، جن کی مالیت 4 سے 5 لاکھ روپئے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ماسک پہنے اس چور نے ایک اور قریبی دکان میں بھی چوری کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔